ترکی، کردوں کے حامی تین میئر گرفتار،پولیس

0 33

انقرہ: ترک پولیس نے ایک کرد دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے اور دہشت گردی کا پروپیگنڈا کرنے کے شبے میں کردوں کے حمایت یافتہ تین شہروں کے میئرز کو گرفتار کرلیا ہے،کرد گروپ ‘پی کے کے’ 1984 سے انقرہ کے خلاف مسلح علیحدگی کی تحریک چلا رہا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک پولیس نے ایک کرد دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے اور دہشت گردی کا پروپیگنڈا کرنے کے شبے میں کردوں کے حمایت یافتہ تین شہروں کے میئرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ترک پولیس نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے تین میئروں کو حراست میں لے لیا۔ یہ تینوں کایابینار ، بیسمیل اور کوجاکوی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے منتخب میئر ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے دیاربکر کے مستعفی میرمرزا کلی سے بھی پوچھ گچھ شروع کی ہے۔ اگست میں ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)سے تعلق رکھنے والے مرزا کلی کو مردین بلدیہ کے میئر کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔حکام نے مارچ میں منتخب ہونے والے ان تینوں اہلکاروں پر کالعدم کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے)سے روابط رکھنے کا الزام عائد کیا تھا ، جسے انقرہ اور اس کے مغربی اتحادی ایک “دہشت گرد تنظیم” قرا ردیتے ہیں۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی جس پر ترک صدر رجب طیب اردوآن نے پی کے کے سے روابط کے الزامات عائد کیے ہیں 2016 سے شدید کریک ڈائون اور دبائو کا شکار ہے۔کرد گروپ ‘پی کے کے’ 1984 سے انقرہ کے خلاف مسلح علیحدگی کی تحریک چلا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.