بلو چستان میں عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری
:کو ئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں عام انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔جمعرات کو ترجمان بلوچستان الیکشن کمیشن کے مطابق کو ئٹہ کی تین قومی اور 9صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کے لئے 700سے زائد امیداروں نے کاغذات نامزدگی وصو ل کئے ۔
کاغذات نامز دگی وصول کرنے والوں میں بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے این اے 264 کوئٹہ 3 سے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے،
پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی ،سینئر سیاستدان حاجی لشکری رئیسانی ،سینیٹر نصب اللہ بازئی،سابق صوبائی وزیر خالد لانگو ،سنیٹر پرنس عمر احمدزئی ،نیشنل پارٹی کے کبیر محمد شہی،سابق وفاقی ہمایوں عزیز کرد ،اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی،سابق گورنر بلوچستان ظہور آغا سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔
ڈپٹی کمشنر آفس میں بلو چستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ سمیت4 افراد کے کاغذات نامزدگی جمع کئے گئے ۔این اے 262 ،این اے 263پر ایک سو سے زائد افراد نے کا غذات نامزدگی وصول کئے۔