میں ابھی بڈھا نہیں ہوا ، شاداب خان کا کپتان کے نام پیغام

0 31

لاہور :  نائب کپتان قومی ٹیم شاداب خان نے بابر اعظم کے نام پیغام میں کہا ہے میں ابھی بڈھا نہیں ہوا، یہ پیغام انہوں نے بنگلہ دیشی بلے باز کو پویلین بھینجنے کے بعد لکھا۔

لیگ سپنر شاداب خان نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کے دوران اپنی ہی بال پر خوبصورت کیچ کیا تھا۔ اپنی پھرتی کو”ابھی تو میں جوان ہوں” کے معنی پہناتے ہوئے شاداب نے جھٹ بابر اعظم کا پرانا ادھار چکا دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے نام پیغام میں لکھا کہ “میں ابھی بڈھا نہیں ہوا”، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بنگالی بلے باز کا کیچ پکڑنے کی تصویر بھی شیئر کی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پوری ٹیم کی محنت سے ایک اور جیت ملی۔ شاداب نے اپنی پوسٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ بھی کیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹونٹی وارم اپ میچز کے دوران شاداب خان ویسٹ انڈیز کے ایک بلے باز کو رن آوٹ کرنے میں ناکام رہے تھے جس پر کپتان بابر اعظم نے انہیں “بڈھا” کہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.