اہم خبریںبین الاقوامی

روس نے یوکرین کے تین بحری جہاز واپس کردیے

ماسکو: روس نے یوکرین کے تین بحری جہاز اس کے حوالے کردیے ہیں،یہ جہاز گزشتہ سال نومبر میں روسی سرحد کی خلاف ورزی کرنے پر روسی بحریہ نے قبضے میں لیے تھے،روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سرحدی خلاف ورزی پر عدالتی کاروائی میں شہادت کیلئے ایک جہازوں کی مزید ضرورت نہیں رہی تھی ،وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی قوانین کے مطابق بحری جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے ،دو طرفہ معاہدوںاور دیگر بین الاقوامی قوانین کے نفاذکی کوششیں جاری رکھے گا،روسی افواج نے گزشتہ سال25نومبر کو یوکرین کے تین بحری قبضہ میں لیے تھے،ان جہازوں پر 24ملاح بھی سوار تھے،جنہوں نے بحرہ اسود سے ابنائے کرچ کے راستے بحرہ اضوف کی طرف تیر کر بچ نکلنے کی کوشش بھی کی تھی اس طرح انہوں نے مبینہ طورپر روسی سرحد کی خلاف ورزی کی ،روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کیے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button