اہم خبریںبین الاقوامی
چین ،کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ ،15افراد ہلاک 9زخمی

تائی یوآن: شمالی چینی صوبے شنزی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ کے باعث 15افراد ہلاک اور9زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پیانگ یائو کائونٹی کی کان میں 35کان کن زیر زمین کام کررہے تھے ،جب اچانک دھماکہ ہوگیا، شنزی انتظامیہ کے مطابق 11کان کنوں کو بچا لیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔



