چین نے دو عالمی ملٹی میڈیا سیٹلائٹس مدار میں بھیج دیں

جیوکوان: چین نے دو عالمی ملٹی میڈیا سیٹلائٹس منصوبے کے مطابق مدار میں بھیج دی گئی ہیں،یہ سیٹلائٹس شمال مغربی چین کے جیوکوانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے بھیجی گئی ہے،دو گلوبل ملٹی میڈیا سیٹلائٹ،کے ایل ۔اے۔اے اور کے ایل ۔ اے ۔بی کوائی ژو۔1اے(کے زیڈ۔ 1اے)کوریئر راکٹ کے ذریعے بھیجی گئی ہیں
۔دونوں سیٹلائٹس عالمی معاون تجارتی منصوبے سے متعلق ہیں، جو انوویشن اکیڈمی برائے مائیکرو سیٹلائٹ چینی اکیڈمی آف سائنس نے تیار کی ہے، یہ سیٹلائٹس زیادہ تر کا بینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ٹیسٹ کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔اور استعمال کرنے والی جرمن کمپنی ہے، کے زید ،ون اے کم خرچ ٹھوس ایندھن استعمال کرنے اور مختصر وقت میںتیاری کرنے والاقابل اعتماد راکٹ ہے
۔یہ چائنہ ایروسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کے تحت ایک کمپنی نے تیار کیا ہے اور عام طورپر کم مدار مائیکرو سیٹلائٹس لانچ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے،گزشتہ روز کے زید ۔1اے کا اس سال یہ تیسرا مشن تھا۔



