سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی منگنی کی تصاویر وائرل

0

 ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی اپنے بوائے فرینڈ نپور شکھیرے کے ساتھ منگنی ہوگئی۔

ممبئی میں منعقدہ تقریب میں عامر خان، رینا دتہ، کرن راؤ اور دیگر نے شرکت کی۔

منگنی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور ایرا خان نے لال جبکہ نپور شکھیرے نے سیاہ رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔

تقریب میں عامر خان کے بھانجے عمران خان اور نانی زینت حسین نے بھی شرکت کی ہے۔

عامر خان کو اس موقع پر روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے کڑھائی والی شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.