خوشحال اور پرامن بلوچستان سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، نواب جنگیز مری
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنماء سابق صوبائی وزیر نواب جنگیز مری نے کہا ہے کہ خوشحال پرامن بلوچستان سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے اور ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی مدبرانہ سوچ ہی ملک و قوم کو درپیش موجودہ بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مری ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل، سابق رکن صوبائی اسمبلی سنتوش کمار بگٹی، سیدال خان ناصر سے ملاقات کے دوران کیا، سینئر رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی انتھک محنت اور پارٹی قائد کی مشاورت سے ملک کو درپیش بحران سے نکالیں گے رہنماؤں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کو معاشی صورتحا ل سے نکالنے اور بہتر بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور بہت جلد میاں محمد نواز شریف ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے اور بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے کیونکہ خوشحال پرامن بلوچستان سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہوئی ہے۔