پہلا ٹی ٹونٹی : بھارت نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی
لاہور : ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 راؤنڈ میں باہر ہونے والی بھارتی ٹیم گھر پہنچتے ہی شیر ہو گئی۔ کیویز ٹیم کو 5 وکٹوں سے زیر کر لیا۔ سوریا کمار یادیو مردِ میدان قرار پائے۔
جے پور میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ گپٹل 70 رنز بنا کر سرفہرست رہے، مارک چیپمین نے 63 سکور کی باری کھیلی، دیگر کوئی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ایشون اور بھونیشور کمار نے 2.2 شکار کیے، چاہر، سراج کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
بھارتی ٹیم نے ہدف دو گیندیں قبل ہی پورا کر لیا، سوریا کمار یادیو نے 62 سکور کی فتح گر اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما 48، راہول 15، پانٹ 17، شیریس آئر5،وینکٹیش آئر4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔