تین ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ فریش وکٹ ہے، ہم ٹاس جیتتے تب بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، 300 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوران 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 18 سے 31 اکتوبر 2026 تک کھیلی جائے گی، سات میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں چھ لیگ میچز اور ایک فائنل شامل ہے۔ تمام میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ملکی سیریز کا چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے تحت کھیلا جائے گا۔
اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ شروع ہونے سے 2 گھنٹے قبل پنک ربن مہم کے تحت خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی طور پر تیار کردہ گلابی کٹ پہنے گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز کو بھی گلابی ربن پہننے کی دعوت دی جائے گی۔
میچ کے دوران پنک اسٹمپس استعمال ہوں گے اور اسٹیڈیم کی بڑی اسکرینوں اور ایل ای ڈی بورڈز پر آگاہی پیغامات بھی نشر کیے جائیں
