پاکستان کوسٹ گارڈز نے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں تیز

0 28

اوتھل:  پاکستان کوسٹ گارڈز نے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں تیز کردیں،ضلع لسبیلہ اور ضلع گوادر میں مختلف کاروائیوں میں چھالیہ، فلورائیٹ اسٹون،ایرانی ڈیزل،ٹائر،چائنا سالٹ،23 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں،ایک لانچ برآمد کرکے 17 اسمگرز کو گرفتار کرلیا۔متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً دس کروڑ 74 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ جب کہ ایک نائیجیرین سمیت پچیس تارکین وطن گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ضلع لسبیلہ اور ضلع گوادر کے راستوں سے بھاری مقدار میں چھالیہ، ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشاندہی پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروائیوں میں ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں قائم ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ اور وندر شہر کے قریب مختلف گاڑیوں کی تلاشی کیدوران 34,394 کلو گرام چھالیہ اور 45 ٹن فلو رائٹ سٹون برآمد کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے 91عدد ٹائر،16بیگ چائنا سالٹ اور غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کئے جانے والا لینڈ کروزر کو نان کسٹم پیڈکاغذات نہ ہونے کی وجہ سے تحویل میں لے لیاگیا۔ ملزم رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،ایک اور کاروائی میں گوادر میں کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والی لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیا 18,000لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکر کے ایک شخص کو گرفتار کر کے لانچ کو قبضے میں لے لی۔جب کہ جیوانی جیٹی سے 25 تارکین وطن جن میں ایک نائیجرین بھی شامل ہے گرفتارکرلیا گیا۔یہ تمام غیر قانونی طورپر بیرون ملک سے پاکستان آنے کی کوشش کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے بعدتمام تارکین وطن کو FIA کے حوالے کر دیاگیا پاکستان کوسٹ گارڈز نے تمام اسمگل کی جانے والی چھالیہ،ایرانی ڈیزل،23گاڑیاں، 01 لانچ، اور18افراد کوپاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔ پکڑی جانے والی چھالیہ،ایرانی ڈیزل،لانچ اورگاڑیوں کی مالیت تقریباً 10کروڑ74لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے،پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی وطن عزیز کو اسمگلنگ جیسے ناسور کے خاتمے کے لئے مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.