غیر نسخے کے ڈیکسامیتھازون کا استعمال زہر قاتل قرار

0 29

لاہور :  ماہرین نے بغیر نسخے کے ڈیکسامیتھازون کے استعمال کو زہر قاتل قرار دے دیا ہے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کورونا کے ہرمریض کو اس دوا کا استعمال نہیں کرایا جاسکتا، یہ دوا فالج اور انفیکشنز کا سبب بن سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اے ا?ر وائی نیوزسے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیکسا میتھازون کارٹیز ون ہے ، دوا کا مارکیٹ سیغائب ہونا ذخیرہ اندوزی ہے لیکن یہ مختلف فارم میں وافر مقدار میں موجود ہے، ذخیرہ اندوزی کا کوئی فائدہ نہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ڈ یکسامیتھازون کوکورونا کیہرمریض کواستعمال نہیں کرایاجاسکتا،ڈ صرف ڈاکٹر کی ہدایات پر ہی دی جاسکتی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً ہر ڈاکٹر کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے اسکا استعمال کررہاہے، یہ دوا وائرس سے بچاؤ کا ذریعہ نہیں کیونکہ ڈ یکسامیتھازون کوکورونا کیہرمریض کواستعمال نہیں کرایاجاسکتا، صرف ڈاکٹر کی ہدایات پر ہی دی جاسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی تجویز کے بنا اسکا استعمال جان لیوا ہوسکتا ہے، دوا کے نا مناسب ڈوز سیگردیخراب ہونیکاخطرہ ہے جبکہ فالج اور انفیکشنزکاسبب بن سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.