مجھے انجیکشن سے ڈر لگتا ہے، لپ فلر نہیں کروائے: اداکارہ سبینہ فاروق

0

پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق نے لپ فلر کروانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو لپ فلر کے حوالے سے حقیقت بتاتے ہوئے جواب دیا۔

سبینہ فاروق نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ مجھے میری انسٹاگرام کی ایک اسٹوری پر بہت سے لوگوں نے کمنٹ کیا کہ آپ نے بھی لپ فلرکروالیا ہے، اس کا کیا مطلب؟ اگر کوئی لپ فلر کروارہا ہے تو یہ غلط بات نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے لپ فلر نہیں کروائے کیونکہ مجھے انجیکشن سے ڈر لگتا ہے، یہاں تک کہ میں بیماری یا کسی قسم کے انفیکشن میں بھی انجیکشن ہیں لگواتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ڈر نہیں لگتا تو ایک دو چیزیں میں بھی کروالیتی، انسان اپنی شکل خراب نہ کرے، اگرکسی نے کچھ کروایا ہے تو بری بات نہیں ہے، سب کو پیارا نظر آنے کا حق ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.