خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی بحران، عوام کی فضل الرحمان سے امن کو ترجیح دینے کی اپیل
شہریوں کاکہنا ہےکہ خیبرپختونخوا اس وقت سیکیورٹی کے سنگین بحران سے گزر رہا ہے، جہاں عوام کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں،ایسےحالات میں انتشار پھیلانے اور الزام تراشی کے بجائے امن کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔
شہریوں نےکہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ،لیکن غیر شائستہ زبان،بےبنیاد الزامات اوراشتعال انگیز بیانات کسی مسئلےکاحل نہیں،پشتونوں کے حقوق کو سیاسی مفادات سےبالاتر رکھتے ہوئے صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کیے جانے چاہئیں،صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے ساتھ غفلت اور سیاسی منافقت کا بھی احتساب کیا جائے۔
