عمران کو لانے والے اپنی غلطی کا اعتراف کررہے ہیں ، آصف زرداری

0 30

اسلام آباد : سابق صد آصف زرداری نے کہا ہےکہ عمران خان کو لانے والے اپنی غلطی کا اعتراف کررہے ہیں اور ان کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرے گی۔

ثاقب نثار نے جج کو نوازشریف اور مریم کو نہ چھوڑنے کا حکم دیا، سابق چیف جسٹس کا انکشاف
احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے رانا شمیم سے متعلق بیان پر کہا کہ ہم پہلےہی یہ راستہ دیکھ چکےہیں، جسٹس قیوم کےساتھ سیف الرحمان اور کچھ دوستوں کی ٹیپ تھی۔

آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرےگی، ان کو لانے والے اب اعتراف کررہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، اب وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ کو بہتر معلوم ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ مریم نوازمیری بیٹیوں جیسی ہیں ،ان کی درخواست سے متعلق بات نہیں کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.