گلوبل ہنگرانڈیکس 2026 میں پاکستان میں بھوک، غذائی قلت اورغذائی تحفظ کی ابترصورتحال کا انکشاف

0

دنیا میں بھوک کی صورتحال کے بارے میں گلوبل ہنگر انڈیکس 2026کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان میں بھوک، غذائی قلت اور غذائی تحفظ کی ابتر صورتحال کا انکشاف ہوا ہے۔

گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق پاکستان میں غذائی فراہمی کی صورتحال خطے میں دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی خراب ہے۔2026 کےگلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 25.5 ہے جو ملک میں بھوک کی سنگین صورت حال کو ظاہر کرتا ہے۔

جنوبی ایشیا کا علاقائی اسکور 23.5 جب کہ عالمی اسکور 18.1 ہے۔ پاکستان کا اسکور 2000 میں 36.2 تھا، جو 2026 میں کم ہو کر 25.5 رہ گیا ہے۔ یہ طویل مدت میں بھوک کی صورت حال میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

2026 کےگلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی 122 ممالک میں مجموعی درجہ بندی 106 ہے جو بھارت، بنگلادیش اور ایران سے نیچے ہے۔

2026 کے انڈیکس میں بھارت کا 100، بنگلادیش کا 84 اور ایران کا 41 نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان بھوک کے اہم اعشاریوں میں بھی خطے کے ممالک سے پیچھے ہے۔ ان اعشاریوں میں بچوں کی کم خوراکی، نشو نما اور کم عمری میں اموات شامل ہیں۔

گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق دنیا بھر میں خوراک کی فراہمی اور غذائی تحفظ میں کئی دہایوں کی بہتری کے بعد اب ابتری کی طرف گامزن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.