کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب
دونوں ایوانوں کے اجلاس آج شام سوا 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤسں میں طلب کئے گئے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اجلاس طلب کئے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلائے گئے ہیں، اجلاسوں کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاسوں میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج شام 4 بجے ہوگا۔
