اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کا ترمیمی مسودہ قانون 2019 منظور کر لیا ہے

کو ئٹہ 13اکتو بر :تر جمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ قانون سازی کے عمل پر بھرپْور توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے میں حقیقی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے، بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کا ترمیمی مسودہ قانون 2019 منظور کر لیا ہے اور بلوچستان کے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن،ریگولیشن و فروغ کا مسودہ قانون 2019ء بھی منظور کر لیا ہے، اس کے علاوہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا مسودہ قانون 2019 بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ قانون سازی کے عمل سے ان شعبوں میں مزید بہتری دیکھنے میں آئے گی،تعلیم کے فروغ سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، انہوں نے مزید کہاکہ دنیا میں جن قوموں نے دن دگنی اور رات چگنی ترقی کی ہے ان کی کامیابی کا راز تعلیم کا فروغ ہی تھا، تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے مثبت تبدیلی یقینی ہوتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button