اہم خبریںکھیل

مارسیلو میلو اور لوکاز کوبوٹ نے شنگھائی ماسٹرز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی

شنگھائی : مارسیلو میلو اور لوکاز کوبوٹ نے شنگھائی ماسٹرز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ برنو ساریز اور میٹ پیوچ سے ہوگا۔چین میں جاری اے ٹی پی مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل کے برنو ساریز اور کروشیا کے میٹ پیوچ نے برطانوی جوڑی جمی مرے اور نیل سکپسکی کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-4 سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں برازیل کے مارسیلو میلو اور پولینڈ کے لوکاز کوبوٹ نے فرنچ جوڑی راجر ویسلین اور نکولس ماہوت کو 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button