
لاہور: سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا کا پاکستان اور سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے متعلق کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دوبارہ انتظامات کا جائزہ لیں گے۔اپنے ایک بیان میں سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا کا نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران کھلاڑی ہوٹل میں ہی قیام کرنے کے پابند تھے،میں تین سے چار دن ٹیم کے ساتھ رہ کر بیزار ہو گیا تھا،ٹیسٹ میچز کے حوالے سے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف سے بات چیت کریں گے ، ٹیسٹ سیریز کے لیے دوبارہ انتظامات کا جائزہ لیں گے،سیریز ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ہم اس میں بھی اچھا کھیلنا چاہتے ہیں،میری رائے کے مطابق ہوٹل میں بیویوں کے بغیر قیام سے ٹیم بونڈنگ اچھی رہتی ہے ،کھلاڑیوں کی زیادہ آزادی نقصان دہ ہوتی ہے۔چیئرمین سلیکشن کمیٹی آسانتھا ڈی میل کا کہناتھا کہ ہوٹل سے گراونڈ آنے اور جانے کا طریقہ کار لمبا ہے ، ٹیسٹ گیم شارٹ فارمیٹ سے مختلف ہوتی ہے،پریکٹس میچز کے بغیر ٹیسٹ سیریز کے لیے نہیں جائیں گے، پریکٹس میچ اور سیریز میچز ملا کر پندرہ دن گراونڈ جانا ہوگا جو کہ ایک مشکل چیز ہے،روڈ کو کلیئر اور سیکورٹی انتظامات میں کافی وقت لگتا ہے یہاں تک کہ بس کے اندر بھی حرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن اس میں کوئی شک نہیں سیکورٹی انتظامات بہترین تھے،پاکستان نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہمیں بھی کرنی چاہیے، ہو سکتا ہے آئندہ برس انگلینڈ اور آسٹریلیا اچانک پاکستان کا دورہ کر لیں۔




