یونیورسٹی آف تربت کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا سولہواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی صدارت میں منعقد ہوا
تربت (11 اکتوبر یونیورسٹی آف تربت کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا سولہواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے اصل بجٹ اور مالی سال 2025-26 کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ یونیورسٹی کی پائیدار ترقی اور تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے مؤثر مالی نظم و نسق اور شفافیت نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے لیے آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ادارہ خود کفالت کی جانب بڑھ سکے۔
اجلاس میں یونیورسٹی کی میڈیکل پالیسی، نظر ثانی شدہ فیس اسٹرکچر، اور یونیورسٹی کی سامنے واقع زمین کو تجارتی مقاصد کے لیے مختص کرنے جیسے امور پر غور کیا گیا تاکہ آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔
اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبو (تمغۂ امتیاز)، رجسٹرار گنگزار بلوچ، ڈائریکٹر فنانس شاہ بیک سید، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر ریاض احمد، اور لیکچرر رحمت اللہ نے شرکت کی۔
جبکہ پرووائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد، فیکلٹی ممبر رقیہ میروانی، محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے پبلک فنانس مینجمنٹ اسپیشلسٹ بشیر احمد، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندہ ثمینہ درانی، اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے نمائندے نے آن لائن شرکت کی۔ خصوصی دعوت پر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کمال احمد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
کمیٹی نے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جو یونیورسٹی کے لیے آمدنی بڑھانے سے متعلق تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔
وائس چانسلر نے حکومت بلوچستان کے محکمہ خزانہ سے یونیورسٹی کے مالی بحران پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کی درخواست کی۔ محکمہ خزانہ کے نمائندے نے آپریشنل اخراجات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.