آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

0 35

لاہور : پاکستانی کرکٹ فینز کے لئے خوشخبریوں کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے دورہ پاکستان کی تصدیق کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

آسٹریلوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹم پین نے کہا کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہیں، سکیورٹی کے حوالے سے ان کے خدشات نہیں ہیں البتہ کچھ کھلا ڑیوں کے تحفظات ضرور ہیں جو جلد دور ہو جائیں گئے، ورلڈ الیون کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ انہتائی شاندار تھا۔

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی دورہ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے پی سی بی کو بھرپور تعاون کی یقن دہانی کرائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.