ڈالر کی اڑان جاری، انٹر بینک میں ایک روپے 39 پیسے مہنگا ہو گیا

0 31

لاہور  :  ڈالر کے ریٹ میں اضافہ جاری، انٹربینک مارکیٹ ریٹ مزید ایک روپے 39 پیسے بڑھ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر ایک روپے 39 پیسے کے اضافے سے 171 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ گذشتہ روز بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتےڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان تھا اور ایک وقت میں ڈالر ریٹ 170 روپے سے بھی نیچے گر گیا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر ریٹ میں مذکورہ کمی سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر میں اربوں ڈالر رکھنے کے سبب ہوئی تھی تاہم بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں منفی رجحان ڈالر کے ریٹ میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی وجہ ہو سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.