کراچی: ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں از خود 10 روپے لٹر اضافہ کر دیا
کراچی : شہر قائد میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں ازخود 10 روپے لٹر کا اضافہ کر دیا۔ کراچی میں دودھ 140روپے لٹر میں فروخت، ڈیری فارمرز نے از خود 10 روپے لیٹر کا اضافہ کر دیا۔ مہنگائی سے پہلے سے تنگ شہری قیمتوں میں اضافے پر پریشان ہو کر رہ گئے۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ضروریات زندگی سمیت تمام مصنوعات پر ہوتا ہے، اس صورتحال میں دکاندار طبقہ اضافی قیمت کا بوجھ صارفین پر ڈال کر خود بری الذمہ ہو جاتا ہے جبکہ صارفین حکومت کو کوسنے دینے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔
مہنگائی میں کمی کے لئے حکومت دعوے تو بڑھ چڑھ کر کرتی ہے مگر عملی طور پر کوئی خاص اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہے جس کے سبب عوام میں غم و غصے کی کیفیت کا شکار ہیں۔