وزیر اعلیٰ بلوچستان: کرپشن صوبے کا سب سے بڑا چیلنج ہے، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں
کوئٹہ، 7 اکتوبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انسدادِ کرپشن ڈے کے موقع پر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS) میں منعقدہ بین الیونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان نہیں بلکہ کرپشن ہے، جس نے صوبے کے اداروں، معاشرتی ڈھانچے اور نوجوانوں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی، انصاف اور بہتر حکمرانی ممکن نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کو وطن کی خدمت اور ریاستی قوانین کی پاسداری کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی اصل طاقت تعلیم یافتہ، باشعور اور ایماندار نوجوان ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے احتساب کو سیاسی یا ذاتی مفاد سے بالاتر رکھا ہے اور کرپشن کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ اس موقع پر صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان، ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان اور وائس چانسلر BUITEMS بھی موجود تھے۔
-: لورالائی میں انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن پر پروقار تقریب
لورالائی، 7 اکتوبر: گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف اضلاع کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول لورالائی کی سحر گل (انگریزی) اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دکی کی علینہ ظفر (اردو) نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تقریب میں مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم ڈاکٹر محمد سلیم زرکون، ڈی ای اوز اور دیگر معزز اساتذہ نے شرکت کی۔ اختتام پر شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا۔
Comments are closed.