بلوچستان میں خشک موسم اور ٹھنڈی راتیں، شدید ہوا اور دھول کے امکان

19

کوئٹہ، 7 اکتوبر: علاقائی موسمیاتی مرکز کے مطابق منگل کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور راتیں ٹھنڈی رہیں گی۔ نوشکی، کوئٹہ، مستونگ، مسلم باغ، پشین، قلعہ عبداللہ اور خاران میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ چاغی اور واشک میں بھی دھول اڑنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ نے خبردار کیا کہ ساحلی پٹی کے قریب سمندری لہریں بلند رہیں گی، اس لیے ماہی گیری اور دیگر سرگرمیوں میں احتیاط برتی جائے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ تربت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.