زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کی مدد کرنا عظیم عبادت ہے میر اسد اللہ بلوچ

0 31

کوئٹہ: صوبائی وزیر محکمہ سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کی مدد کرنا عظیم عبادت ہے، اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے میر جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کے عوام کے لئے بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کا آغاز کیا جس کا مقصد نادار اور غریب مریضوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے آٹھویں بورڈ اجلاس کے شرکاء￿ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری سماجی بہبود عبدالوھاب بلوچ ، پروگرام ڈائریکٹر بی اے ای ایف ممتاز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر بلوچ اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر اجلاس کے ممبران نے متفقہ طور پر 56کیسز کی منظوری دے دی گئی۔کیسوں کی منظوری کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام کیسوں کا مخصوص مرحلے سے گزر کر منظور ہونا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں عوام کا اعتماد برقرار رکھنا مشکل ہوگا اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق ایک مریض کا کیس ترجیح بنیادوں پر منظور کیا گیا مزید برآں مریضوں کو اضافی رقم فراہم کرنے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ممبران خاص کر ڈاکٹر حضرات اس بات کو یقینی بنائیں کہ اضافی رقم مریضوں کے فائدے کے لئے استعمال ہو صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی مریض کے لیے اضافی رقم کی منتقلی سے پہلے اس کی باقاعدہ تفصیلات حاصل کرکے رقم منتقل کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اسٹیج فور کے مریضوں کہ قومی اسپتالوں میں بھیجنے کی بجائے ان کا علاج معالجہ مقامی اسپتالوں میں کیا جائے۔ اجلاس میں سات بورڈ اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.