شام میں سرکاری فوج کے راکٹ حملے سے 6 افراد ہلاک

0

شام میں سرکاری فوج کے ایک فضائی حملے سے 2 بچوں سمیت 6 پناہ گزین ہلاک ہوگئے۔

شام میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق اقدامات کی نگرانی کرنے والی تنظیم کے مطابق صدر بشار الاسد کی حامی فوج نے ملک میں باغیوں کے آخری گڑھ پر فضائی حملہ کیا۔

نگراں ادارے کے مطابق سرکاری فوج نے درجنوں راکٹ داغے جو مختلف علاقوں پر آ لگے۔

راکٹ حملوں سے 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔

نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد برسوں سے جاری خانہ جنگی کے باعث اپنے گھر بار چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.