گوادر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار، پکڑنے اور خرید و فروخت پر پابندی

0

گوادر: ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات ضلع گوادر اسداللہ نے عوام الناس، مقامی آبادی، شکاریوں، اور دیگر متعلقہ افراد کو خبردار کیا ہے کہ باہر سےانے والے پرندوں سمیت جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار، جال بچھانے، پھندے لگانے، پکڑنے، نقل و حمل اور خرید و فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ موسمی نقل مکانی کے دوران بڑی تعداد میں مہاجر پرندے بلوچستان کے ساحلی علاقوں، آبی ذخائر، جھیلوں اور قدرتی مساکن کا رخ کرتے ہیں، اس لیے ان کے تحفظ کے لیے نگرانی اور کارروائی مزید مو¿ثر بنائی جا رہی ہے ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات نے واضح کیا کہ بلوچستان وائلڈ لائف (پروٹیکشن، پریزرویشن، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) ایکٹ 2014ءاور اس کے تحت نافذ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ محفوظ انواع کے شکار یا انہیں نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی انہوں نے عوام الناس اور تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ جنگلی حیات کے تحفظ میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے تعاون کریں اور غیر قانونی شکار یا جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں کیونکہ جنگلی حیات ہمارا قیمتی قدرتی ورثہ ہے اور اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.