خیبرپختونخوا کا مستقبل؟ صدر اور وزیراعظم کے درمیان آج مشاورت ہوگی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی آج شام صدر سے ملاقات ایوان صدر میں چار بجے کے قریب متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان صدر مملکت کو اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے، گزشتہ ہوئے مذاکرات اور خیبرپختونخواہ میں جاری سیاسی اور احتجاجی صورتحال بھی ملاقات کا اہم ایجنڈا ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ دنوں ہونے والی اہم ملاقاتوں پر بریفنگ دیں گے، حکومتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ساتھ قانونی ماہرین بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ حکومتی مذاکراتی وفد بھی شریک ہوگا جبکہ ملاقات میں پی پی کے مذاکراتی وفد کی بھی شرکت ہوگی۔
