پی ایس ایل 5 کی ڈرافٹنگ دسمبرکے پہلے ہفتے میں ہوگی

0 29

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کی ڈرافٹنگ 6 اور 7 دسمبر کو ہوگی جس میں پہلی پِک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہوگی۔گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں پِک آڈر کا فیصلہ ہوا۔ پہلی پِک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، دوسری لاہور قلندرز، تیسری ملتان سلطانز اور چوتھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہوگی۔پشاور زلمی کی پانچویں اور کراچی کنگز کی چھٹی پک ہوگی۔ پِک کا فیصلہ بیٹ کے نیچے نمبر لکھ کر کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.