پی سی بی نے انڈر 18ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاری کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا

0 30

کراچی:  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے انڈر 18ویمنز کی تیاری کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا ہے، ٹرائلز کا مقصد آئی سی سی ویمنز انڈر 19ورلڈکپ 2021کی تیاری ہے۔پی سی بی کے مطابق کل سے شروع ہونے والے ٹرائلز کا انعقاد ملک بھر کے 8مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کل سے شروع ہونے والے ٹرائلز 2روز تک جاری رہیں گے۔6 نومبر کو ٹرائلز بہاولپور اور 7نومبر کو انضمام الحق ہائی پرفارمنس اکیڈمی ملتان میں ہوں گے۔ 8نومبر کو ایبٹ آباد جبکہ 9نومبر کو فیصل آباد اور پشاور میں ٹرائلز ہوں گے۔ٹرائلز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویمنز کرکٹرز ٹی ٹونٹی انڈر 18ویمن چیمپین شپ میں شرکت کرسکیں گی۔چیمپئین شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویمنز کرکٹرز کو 16روزہ تربیتی کیمپ میں طلب کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.