عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

0 37

اسلام آباد:  متحدہ عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ریفائنری منصوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں شروع کیا جائے گا۔ عرب نیوز کے مطابقمتحدہ عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس کے پاکستان اور عرب امارات کے درمیان مذاکرات تقریبا مکمل ہوگئے۔پاکستان میں موجود اماراتی سفیر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری رواں سال کے اختتام تک کی جائے گی، ریفائنری منصوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں لگایا جائے گا۔ ریفائنری کی صلاحیت ڈھائی سے 3 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔سفیر کے مطابق یہ منصوبہ پاک یو اے ای تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہوگا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای نے رواں برس پاکستان میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ عرب امارات کے بعد یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کیش دینے اور 3 ارب ڈالر کی مخر ادائیگیوں کی سہولت دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.