پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانوروں کا عالمی دن، لائیو سٹاک فارمرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد

0 42

اسلام آباد :  پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانوروں کا عالمی دن جمعہ کومنایا گیا۔ اس موقع پر لائیو سٹاک فارمرز ایسوسی ایشن اور مویشی پال حضرات کی دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں جانوروں خصوصا مویشیوں اور دودھ و گوشت دینے والے جانوروں کی افزائش نسل ، ان کی اہمیت ، انہیں درپیش خطرات ، مختلف بیماریوں سے بچائو کیلئے اقدامات ، لائیو سٹاک فارمنگ کے فروغ ، مویشی پال حضرات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات و مراعات کی فراہمی ، ان کے مسائل کے حل سمیت اہم امور پر روشنی ڈالی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.