• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

کورونا کا پھیلاؤ: ائیرپورٹس پر مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کا آج رات 12 بجے سے آغاز

web desk by web desk
May 4, 2021
in اہم خبریں, پاکستان
0
کورونا کا پھیلاؤ: ائیرپورٹس پر مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کا آج رات 12 بجے سے آغاز

اسلام آباد  : کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافے کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا تمام بین الا قوامی ائیرپورٹس پر ریپڈ ٹیسٹ آج رات بارہ بجے سے آغاز ہوگا۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔

نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئی۔ ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ رپورٹ 20 منٹ میں ملے گی۔ رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنے خرچ پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔ مسافر کو اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔ مسافر کا 8 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا، منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

کراچی ایئر پورٹ پر محکمہ صحت سندھ کی 48 افراد پر مشتمل ٹیمیں چار شفٹوں میں کام کر یں گی۔ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جو تاحال ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے عملے میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ کیٹگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔ کیٹگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 5 مئی سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی۔

Previous Post

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Next Post

مسلم لیگ ن نے این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کر دی

Next Post
مسلم لیگ ن نے این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کر دی

مسلم لیگ ن نے این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کر دی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.