اہم خبریںپاکستان

مسلم لیگ ن نے این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کر دی

اسلام آباد  : مسلم لیگ ن نے این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کر دی۔ پی ایم ایل این نے بغیر دستخط شدہ فارم 45 کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔

الیکشن کمیشن میں این اے 249 ضمنی الیکشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل ن لیگ نے موقف اپنایا کہ دوبارہ پولنگ کیلئے الگ درخواست دائر کریں گے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمارا پہلا مطالبہ ہے، مطمئن نہ ہوئے تو دوبارہ گنتی سے آگے بھی مطالبہ کرسکتے ہیں، حتمی نتائج سے پہلے الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتا ہے، تصدیق شدہ فارم 45 اور 46 نہ ہونے سے الیکشن مشکوک ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button