شہریار منور، دپیکا پڈوکون کا دبئی میں ایک ساتھ ڈنر
پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور اور بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ایک ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہے۔دونوں اداکاروں کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر سے متعلق کہا جارہا ہے کہ دونوں نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر دبئی میں کسی مقام پر ڈنر کیا ہے۔
وائرل ہونے والی اس تصویر میں دپیکا پڈوکون کو سیاہ رنگ کا لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شہریار منور نے نیلے رنگ کی شرٹ اور سفید جینس پہنی ہوئی ہے۔