واشک میں ڈپٹی کمشنر عبدالمجید سرپرہ کی زیر صدارت کھلی کچہری، عوامی مسائل سننے اور فوری حل کی یقین دہانی

20

واشک، 3 اکتوبر:
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر واشک عبدالمجید سرپرہ کی زیرصدارت سب تحصیل شاہوگہڑی حرماگئے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ونگ کمانڈنٹ خاران رائفلز کرنل ودان، ایس پی واشک گل احمد سرپرہ، اسسٹنٹ کمشنر خدائیداد سمیت ضلعی محکموں کے افسران اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔
کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے گئے اور ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ہر جائز مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران ضلع میں 64 سرکاری اسکول دوبارہ فعال کیے گئے ہیں جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پوست کی کاشت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ جنگلات کی کٹائی پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کچہری کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

Comments are closed.