گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اٹھائیس سال بعد کوئٹہ میں 19ویں پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی انٹرنیشنل کانفرنس 2025 کا افتتاح کریں گے…

19

کوئٹہ، 3 اکتوبر:
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل 28 سال بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 19ویں پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی انٹرنیشنل کانفرنس 2025 کا 11 اکتوبر کو افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس فزیالوجی، میڈیکل سائنس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو مربوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور تحقیقی طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ گورنر نے کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے بلوچستان یہ پیغام دے گا کہ یہاں کے لوگ امن، تعاون اور عالمی سطح پر مشترکہ ترقی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایسے پروگرامز نہ صرف نوجوان ڈاکٹروں کے لیے سیکھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ سائنٹیفک ریسرچ اور صحت کے نظام کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں

Comments are closed.