بلوچستان موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کی زد میں ہے، ’گرین بلوچستان‘ مہم جاری: نسیم الرحمان ملاخیل

19

کوئٹہ، 3 اکتوبر:
صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کی زد میں ہے جہاں بارشوں کی کمی، درجہ حرارت میں اضافہ اور پانی کی قلت جیسے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر حکومت نے “گرین بلوچستان” مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری، آلودگی کنٹرول اور ماحولیاتی تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ صرف حکومت نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسی مقصد کے لیے ضلعی سطح پر ماحولیاتی کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں۔

Comments are closed.