دالبندین گرڈ اسٹیشن کے عقب میں واقع کلی مہیم خان نوتیزی جدید دور میں بجلی سے محروم

0 35

چاغی: چراغ تلے ااندھیرا دالبندین گرڈ اسٹیشن کے عقب میں واقع کلی مہیم خان نوتیزی جدید دور میں بجلی جیسی سہولت سے محروم ۔ان خیالات کا اظہار کلی مہیم خان نوتیزی دالبندین کے سماجی ورکر نورآحمد بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کلی مہیم خان جوکہ بالکل گریڈ اسٹیشن سے چند فٹ کے فاصلے پر واقع ہیں اور انتہائی آبادی رکھنے والا کلی ہیں مگر گرڈ اسٹیشن سے سینکٹروں دور بجلی سپلائی ہوجاتی ہیں لیکن افسوس کہ خود گرڈ اسٹیشن کے قریب یہ کلی بجلی سے محروم ہیں کلی مکینوں نے کہی بار علاقے کے عوامی نمائندگان اور حکام کو آگاہ کیا ہیں کہ جدید دور میں بجلی کا مسلہ حل کیا جائے مگر کسی نے آج تک کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ ہم علاقے کے ایم این اے ایم پی اے اور وزیر اعلی بلوچستان کے معاونین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہمارے کلی کے آبادی کو مدنظر رکھ کر کلی کے بجلی کا مسلہ حل کردیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.