عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،صوبائی وزیر صحت

0 38

کوہلو: صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کااچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو کا دورہ،اسٹاف کی حاضری،شعبہ حادثات و دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایک سرجن اور دو اسٹاف نرسز کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو کا دورہ کیا، صوبائی وزیر نے اسٹاف کی حاضری،شعبہ حادثات و دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایک سرجن اور دو اسٹاف نرسز کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کے سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے ،تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 24 گھنٹے صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں صحت کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں اسٹاف کی حاضری کے لئے بائیو میٹرک نظام متعارف کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.