Browsing Category

پاکستان

پاکستان

بجلی کی ترسیل کا نظام پورے ملک میں مکمل بحال کردیا، وزارت توانائی کا دعویٰ

اسلام آباد: وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیل کا نظام پورے ملک میں مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آج صبح کراچی کے جنوب میں 5 سو کے-وی کی دو لائنوں میں آنے والےخلل کو دور کر دیا گیا ہے۔ وزارت…

شہباز شریف محمود عباس ملاقات؛ ہم پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھولے، فلسطینی صدر

وزیراعظم شہبازشریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے قازقستان میں ملاقات کی۔ دونوں ایک دوسرے سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے۔ صدر محمود عباس اور وزیراعظم شہبازشریف میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔ محمود عباس نے فرط جذبات سے شہبازشریف کے دونوں ہاتھ…

لانگ مارچ کی کال؛ حکومت کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور احتجاج کے اعلانات کرکے سپریم کورٹ کے…

ادارے تشدد کرکے اپنی عزت کروانا چاہتے ہیں تو غلط فہمی میں نہ رہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں تمام اداروں سے کہتا ہوں کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد کروا کر اپنی عزت کروائیں گے تو غلط فہمی میں نہ رہیں عزت دینے والا اللہ ہے اور آج تک دنیا کی تاریخ…

عمران خان 50 ہزار لوگ بھی اسلام آباد نہیں لاسکتا، غلام احمد بلور

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنماء غلام احمد بلور نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان 50 ہزار لوگ بھی اسلام آباد نہیں لاسکتا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ اب عمران خان کی وہ بات نہیں رہی جو پہلے تھی، عمران…

گڈو پاور ہاؤس میں فنی خرابی، کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ کراچی میں راشد منہاس روڈ، گلستان جوہر، لیاقت آباد سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا بلاک 13، 12، 11، ناظم آباد بلاک نمبر 4 اور…

عمران خان دوبارہ حکومت چاہتے ہیں چاہے نیوٹرلز کے پاؤں ہی پڑنا پڑ جائے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کسی بھی طرح دوبارہ حکومت چاہتے ہیں، چاہے نیوٹرلز کے پاؤں ہی پڑنا پڑ جائے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ پوری خیبر پختونخوا حکومت کی کوشش ہے کہ عمران خان کو واپس اقتدار…

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور کی مقامی عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد زمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی وفاقی تحققیاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کو…

نواز شریف کو اپنے سوالات کے جوابات ملنے چاہئیں، جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اپنے سوالات کے جوابات ملنے چاہئیں، آج ان سے زیادتیوں اور ناانصافیوں کا اعتراف کیا جا رہا ہے تو ہم بھی انہیں بڑا کہہ رہے ہیں۔ عمران خان کاچہرہ کوئی دیکھنے کو تیار نہیں ہوگا ،عمران کو…

جے یو آئی نے بلوچستان حکومت میں شمولیت کی دعوت مسترد کردی

وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کی دعوت مسترد کردی ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کا بہت اصرار تھا کہ جمعیت حکومت میں شامل…