ادارے تشدد کرکے اپنی عزت کروانا چاہتے ہیں تو غلط فہمی میں نہ رہیں، عمران خان

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں تمام اداروں سے کہتا ہوں کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد کروا کر اپنی عزت کروائیں گے تو غلط فہمی میں نہ رہیں عزت دینے والا اللہ ہے اور آج تک دنیا کی تاریخ میں مار کر کسی ظالم کو عزت نہیں ملی کیونکہ جو ظلم کرتا ہے لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے شہباز گل کو پکڑ کر جیل میں ڈال اور ان کو ننگا کرکے تشدد کیا گیا اب اعظم سواتی کو رات پکڑ کر ان کو بھی ننگا کرکے تشدد کیا اس پر تمھیں (وفاقی حکومت) شرم آنی چاہیے۔

مرادن جلسے میں اپنے مخالف امیدوار مولانا قاسم سے سوال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے بچوں سے پوچھیں کہ کیا آصف زرداری اور نواز شریف ایماندار ہیں۔

عمران خان نے اپنے مخالف امیدوار سے مخطاب ہوکر کہا کہ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کیا یہ دونوں خاندان ایماندار ہیں جو 30 برس سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.