Browsing Category
اہم خبریں
اہم خبریں
امریکا آج تک نائن الیون حملے میں اسامہ کے ملوث ہونے کو ثابت نہیں کرسکا، طالبان
واشنگٹن: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکا کی افغانستان میں فوج کشی بلاجواز تھی اور آج 20 سال بعد بھی اسامہ بن لادن کے نائن الیون حملے میں ملوث ہونے کو ثابت نہیں کیا جا سکا۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو میں…
قازقستان میں فوجی اڈے پر خوفناک دھماکے، 9 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی
نورسلطان: قازقستان کے فوجی اڈے پر پے در پے ہونے والے 10 خوف ناک دھماکوں میں 9 اہل کار ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے جنوبی علاقے میں واقع فوجی اڈہ 10 خوف ناک دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ دھماکوں کے ساتھ ہی…
طالبان کی جامع نگراں حکومت تشکیل دینے کیلیے صلاح مشورے جاری
کابل: طالبان نے جامع نگراں حکومت تشکیل دینے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے اور حکومت میں نئے چہروں سمیت تمام قبائل سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
عرب ٹی وی (الجزیرہ) کی رپورٹ کے مطابق طالبان افغانستان میں ایک منظم…
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات میں صوبہ پنجاب…
قائمہ کمیٹی خزانہ ، انٹر بینک ٹرانسفر چارجز ختم کرنیکی سفارش
اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے صارفین کو رقم کی منتقلی پر انٹر بینک ٹرانسفر چارجز کو ختم کرنے کی سفارش کر دی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے معیشت کو دستاویزی بنانے کے عمل کو تیز کرنے کیلیے صارفین کو رقم کی منتقلی…
کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں 10 دن کے دوران ہونے والے جرائم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس…
معیشت بحالی کا آغاز ہوچکا ، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی ، رزاق داؤد
اسلام آباد : مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے کاروبار میں آسانیوں پیدا کرنی ہوں گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کی بحالی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔
رزاق داؤد نے کہا کہ…
ای سی سی نے مزید 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی
لاہور : وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) نے مزید 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران 2 لاکھ ٹن مزید چینی درآمد…
ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کو نوکری سے نکالا جائے ، پی آئی سی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا
لیگل نوٹس ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ریاض احمد شاد کی جانب سے بھجوایا گیا ہے جس میں کہا ہے کہ عائشہ اکرم سرکاری ملازمہ ہیں، انہوں نے مروجہ قوانین توڑے جس کی وجہ سے ملکی ساکھ خراب ہوئی۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عائشہ اکرم نے نازیبا مواد پر مبنی…
خیبرپختونخوا : خواتین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے واقعات سامنے آگئے
پشاور : خیبرپختونخوا میں خواتین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے واقعات سامنے آگئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی۔
خیبرپختونخوا میں سائبر کرائم میں خواتین کی بڑی تعداد…
