Browsing Category
اہم خبریں
اہم خبریں
کوہاٹ میں 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
کوہاٹ کے علاقے کیڑی شیخان میں 5 بچےتالاب میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔ریسیکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونےوالوں میں ایک بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تالاب میں ڈوبنے والے بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سازشوں کے باوجود دو سال مکمل ہوئے: فیاض الحسن چوہان
لاہور: وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کورونا چیلنج کے ساتھ کامیابی سے نمٹا گیا، پنجاب حکومت نے پہلے دن سے بہترین اقدامات کئے، لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سازشوں کے باوجود دو سال مکمل ہوئے، ماضی کے بجٹ میں صرف لاہور کو مدنظر رکھا…
الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آپ پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کروائی ہے کہ وہ اپنی جماعت کے مالی سال 2019-20ء کے حسابات کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کروا دیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سیاسی…
پاکستانی قوم پرتشدد قوتوں کیخلاف زیادہ متحد اور مستحکم ہو چکی ہے، وزیر خارجہ
بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم زیادہ متحد اور مستحکم ہے۔
دہشتگردی کے شکار افراد کی یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پر ایک…
نیب نے عثمان بزدار کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا
اسلام آباد : نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ایک نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس دینے کیخلاف انکوائری کے علاوہ، بیورو کا لاہور آفس وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف ان انکوائریز کی تصدیق کے مرحلے سے بھی گزر رہا…
منال ریسٹو رنٹ گرانے کا سرکاری حکم جا ری نہیں ہوا:زرتاج گل
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ گرانے کیلئے اب تک سرکاری طور پر کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا۔ اس حوالے سے ان سے غلط طور پر معلومات منسلک کی گئی ہیں۔ فیڈرل…
سندھ حکومت کو 2 ماہ میں سرکاری گھر غیر قانونی مکینوں سے خالی کرانے کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو 2 ماہ میں سرکاری گھر غیر قانونی مکینوں سے خالی کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سرکاری گھروں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر…
منی لانڈرنگ ریفرنس: احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرلیا
لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ عدالت نے جیل حکام کو حمزہ شہباز سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو بھی 27 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف خاندان کے…
کورونا سے 10 اموات، تعداد 6 ہزار 219 ہوگئی، 2 لاکھ 91 ہزار 588 شہری متاثر
اسلام آباد: کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 10 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 219 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 588 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ…
وزیر خارجہ کی چین آمد: چینی ہم منصب سمیت دیگر قیادت سے ملاقاتیں شیڈول
اسلام آباد: وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی چینی ہم منصب و دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاک چین…
