چین کی طرف سے تیونس کیلئے منی فٹ بال سٹیڈیم کا عطیہ

0 38

تیونس: چین نے تیونس کو ایک چھوٹے فٹ بال سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے 87843امریکی ڈالر کا عطیہ دیا ہے،یہ فٹ بال سٹیڈیم صوبہ بن اروس میں تعمیر کیا جائیگا۔ جو چین کی طرف سے تیونس کے لیے تحفہ ہوگا، عطیہ کے معاہدے پر تیونس کے وزیر یوتھ اینڈ سپورٹس سونیا بن چیخ اور چین کے سفیر وانگ وین بن نے وزارت اور چینی سفارتخانے کے دیگر حکام کی موجودگی میں دستخط کیے،معاہدے پر دستخطون کے بعد تیونس کی وزیر یوتھ اینڈ سپورٹس نے بتایا ، کہ اس منی سٹیڈیم کی تعمیر حکومت کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت حکومت شمالی افریقی ملک کے بیشتر صوبوں میں اسی طرح کے سٹیڈیم بنانا چاہتی ہے انہوں نے چینی حمایت کی تعریف کی ،جس نے کئی شعبوں میں تعاون کیا ہے،اس سے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کا اظہار ہوتا ہے۔اس موقع پر چین کے سفیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین تیونس کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے، تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان طویل ،مضبوط اور دوطرفہ اعتماد پر مبنی تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.