امریکی سفیر کی طلبی ،ہانگ کانگ بل کی منظوری پر شدید احتجاج

0 42

بیجنگ: چین کے نائب وزیر خارجہ ژینگ ژی گوانگ نے چین میں امریکی سفیر ٹیری برانزٹیڈ کو طلب کرکے امریکی سینٹ اور ایوان نمائندگان کی طرف سے نام نہاد ہانگ کانگ انسانی حقوق اور جمہوریت ایکٹ 2019کی منظوری پر شدید احتجاج کیا۔چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ کہ وہ اپنی غلطی فوری طورپردور کرے ہانگ کانگ اور چین کے دیگر اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے،،اپنی زبان اور عمل سے ہانگ کانگ اور چین کے دیگر اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے ورنہ برطانیہ کے سلسلے میں پیدا ہونے والے نتائج برداشت کرنا ہونگے۔زینگ نے ایک بار پھر اس موقف کو دوہرایا کہ ہانگ کانگ چین کاحصہ ہے ، اور ہانگ کانگ کے معاملات چین کا خالصتاً اندرونی معاملہ ہے ،انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے، انہوں نے امریکی کانگرس پر حقائق اور سچائی نظر انداز کرنے کا الزام لگایا، اور کہا کہ وہ چین کے خلاف باغیوں اور تشدد جرائم کی حمایت کررہا ہے۔جو بین الاقوامی قوانین اورحکومتوں کے بین الاقوامی تعلقات کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے،انہوںنے کہا کہ چین نے اس بات کا عزم کررکھا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گا۔ایک ملک دو نظام کے اصول کا نفاذ کرے گااور ہر اس خارجی قوت کی مخالفت کرتے ہیں جو ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کرتی ہے۔ہانگ کانگ میں بدامنی اور ہانگ کانگ کے استحکام اور خوشحالی کو تباہ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیں گے۔چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے اوراپنی غلطی فوری طور پر درست کرے،اپنی زبان اور عمل سے ہانگ کانگ اور چین کے دیگر اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے ورنہ برطانیہ کے سلسلے میں پیدا ہونے والے نتائج برداشت کرنا ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.