
لاہور/ پاکستانی فلموں کے معروف کامیڈی اداکار خالد سلیم موٹا شوگر کی بیماری کے باعث اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ذیابیطس کی شدید بیماری کی وجہ سے گزشتہ دنوں خالد سلیم موٹا کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی کیوں کہ اس میں موجود زخم مندمل نہیں ہورہا تھا۔ شوگر کے باعث ان کی ایک ٹانگ پہلے کاٹی جاچکی تھی۔ خالد سلیم موٹا نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دعاوں کے طفیل میں جلد ٹھیک ہوجائوں گا۔ خالد سلیم موٹا300 سے زائد فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔




