اہم خبریںپاکستان

چینی سفیر کی دھرنے کو بخوبی اور پر امن طریقے سے ختم کرنے پر وزیر داخلہ کی کارکردگی کی تعریف

اسلام آباد : پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے دھرنے کو بخوبی اور پر امن طریقے سے ختم کرنے پر وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سسٹم اور پالیسی کا احترام کرتے ہیں،سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ہمارے لئے موجود سہولیات سے مطمئن ہیں۔منگل کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے چینی سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔چینی سفیر نے دھرنے کو بخوبی اور پر امن طریقے سے ختم کرنے پر وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے سسٹم اور پالیسی کا احترام کرتے ہیں،سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ہمارے لئے موجود سہولیات سے مطمئن ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے ،سکیورٹی اور دیگر داخلی امور پر مکمل نظر ہے ۔انھو ں نے کہاکہ سفارتی حکام کے لئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔چینی سفیر نے سیف سٹی اور اینٹی سمگلنگ کے پراجیکٹ کو کامیاب کرنے کے لیے مکمل تعاون اور ہر ممکن کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔وزیر داخلہ کی جانب سے اس آفر کا خیرمقدم کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button